بھینس نے جنا مگرمچھ

اس طرح کی مخلوق تو سائنس فکشن فلموں میں دکھائی جاتی ہے جیسی تھائی لینڈ کے اس دور دراز کے گاؤں میں نظر آئی۔ مگرمچھ کا سر اوربھینس کا جسم رکھنے والا یہ جانور پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد مرگیا۔اس جانور کو ہائی راک، وانگہن، تھائی لینڈ میں ایک بھینس نے جنم دیا۔ انٹرنیٹ پر گردش کرتی ویڈیو کے مطابق یہ جانور ٹانگوں پر کھڑا ہونے کے قابل نہ تھا بلکہ چارپائی جیسے تختے پرپڑا تھا۔ گاؤں کے لوگوں کا خیال ہے کہ اس طرح کےجانور کی پیدائش سے اس گاؤں میں خاص کر جس گھر میں یہ پیدا ہوا، وہاں خوشحالی آئے گی۔فیس بک پر اس کی تصاویر کو دیکھتے ہوئے بہت سے لوگ کمنٹ میں ایک ہی بات لکھ رہے ہیں کہ ”سب تعریفیں خدا ہی کے لیے ہیں“ ۔

Leave a comment